پروٹیز کو شکست، ٹرائی نیشن سیریز کیویز کے نام

Jul 27, 2025 | 12:53:PM
پروٹیز کو شکست، ٹرائی نیشن سیریز کیویز کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابل کے بعد ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر  ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 زمبابوے کے شہر ہرارے میں سہہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز  کا اہتمام کیا گیا جہاں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 نیوزی لینڈ نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 رنز سے شکست دے دی۔

 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 5 وکٹ پر 180رنز اسکور کیے۔

 جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 وکٹ پر 177رنز بناسکی جس میں ڈری پریٹوریس نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ:،پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا