وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت

Jul 27, 2025 | 11:11:AM
وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کررہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور  زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
 ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی،اس موقع پروزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ
وفاقی وزیرداخلہ نے ملاقات میں وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔