سنگین وارداتوں میں ملوث 3خطرناک ملزمان حوالات توڑ کر فرار

Jul 27, 2023 | 12:31:PM
سنگین وارداتوں میں ملوث 3خطرناک ملزمان حوالات توڑ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب کے مشہور شہر نارووال میں ڈکیتی سنگین وارداتوں میں ملوث 3خطرناک ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق نارووال کے تھانہ چک امرو میں عجیب واقعہ پیش آیا ، ڈکیتی سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات بند کیا گیا  لیکن رات کی تاریکی میں ملزمان ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی غفلت سے حوالات کاٹ کر فرار ہو گئے ۔ 

ڈی پی اور نارووال کے مطابق لاپرواہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی  ہے، رات کی تاریکی میں ملزمان حوالات کاٹ کر فرار  ہوئے ، غفلت کے مرتکب ملازمین کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔