پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

Jul 27, 2022 | 12:42:PM
پاکستان تحریک انصاف،وزیراعظم شہباز شریف،وفاقی کابینہ،درخواست،دائر
کیپشن: پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، الیکشن کمیشن ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیاسی ہلچل: اہم عہدوں پر تبدیلیاں

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف اور کابینہ نے لندن دورے میں اشتہاریوں سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف نے دورہ ترکی میں اشتہاری سلمان شہباز کو شریک کیا، استدعا ہے کہ عدالت ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم جاری کرے۔