پنجاب میں سیاسی ہلچل: اہم عہدوں پر تبدیلیاں

Jul 27, 2022 | 12:20:PM
پنجاب،سیاسی ہلچل،ایس ایچ اوز،ڈی آئی جی آپریشن،تبادلے
کیپشن: ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی تبدیل کر دیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) پنجاب میں سیاسی ہلچل کے بعد بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کر دیئے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا پنجاب سے تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ان کو آئی بی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

 اسی طرح ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار کا بھی پنجاب سے تبادلہ کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کتنے گروپس میں تقسیم ہونے جا رہی ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے 5 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ سب انسپکٹر حیدر علی ایس ایچ او نولکھا، سب انسپکٹر ضیاء الحق ایس ایچ او باٹا پور، سب انسپکٹر مزمل حسین ایس ایچ او نیو انار کلی، انسپکٹر حماد بٹ ایس ایچ او چوہنگ، سب انسپکٹر یاسر عباس ایس ایچ او نواب ٹاون تعینات کر دیئے گئے۔