آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات

Jul 27, 2021 | 20:16:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف جنوبی افریقہ سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
 آرمی چیف نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کو براعظم افریقہ کا اہم ملک سمجھتے ہیں۔ علاقائی امن سلامتی اور افریقی خطے کی ترقی میں جنوبی افریقہ کا اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد ، مسلم لیگ ن کا تحریک چلانے کااعلان