پیرافورس کے اہلکاروں پر نوازشات کی بارش، اب سپیشل الاؤنس بھی ملےگا

Jan 27, 2026 | 22:42:PM
 پیرافورس کے اہلکاروں پر نوازشات کی بارش، اب سپیشل الاؤنس بھی ملےگا
کیپشن: فائل فوٹو پیرا فورس کے اہلکار مارچ پاسٹ کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پیرافورس کی پرفارمنس سے خوش حکومت اس نئے ادارہ کے اہلکاروں پر نوازشات کی بارش کر رہی ہے۔ حکمہ خزانہ نے پیرافورس کے اہلکاروں کو لاکھوں روپے سپیشل الاؤنس دیینے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

پیرا فورس کے گریڈ سات سے گریڈ بیس تک کے افسران کو سپیشل الاؤنس دیا جائےگا ۔ اس الاؤنس کی پہلے پیرا کے ڈائریکٹر جنرل  نے سفارش کی تھی۔  ڈی جی پیرا کی سفارشات پر پنجاب حکومت کی کابینہ نے منظوری دی ۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پیرا فورس کے اہلکاروں کے سپیشل الاؤنس کا نوٹیفیکیشن کر دیا ہے۔ 

اب پیرا  کے افسران 20  ہزار روپے سے لے کر  ایک لاکھ 50 ہزارس روپے تک  سپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بیس کےافسر سپیشل الاؤنس ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک دیا جا سکے گا۔ گریڈ 19 کے افسر کو  ایک لاکھ 25 ہزار روپے ،  گریڈ 18 کے افسروں کو ایک لاکھ روپے ،گریڈ 17 کے افسر وں کو کو 75 ہزار  روپے،گریڈ 16 اور اس سے کم گریڈز کے اہلکاروں کو  ان کے درجہ کے مطابق سپیشل الائنس ملے گا۔  

یہ بھی پڑھیں: سپین کی سوشلسٹ حکومت کا پانچ لاکھ  غیرقانونی امیگرینٹس کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان