پیٹرول پمپس کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیٹرول پمپس پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم لازمی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سمگل شدہ تیل اور غیر قانونی آئل سپلائی چین کے خلاف اہم پیشرفت سامنے آ گئی،پیٹرولیم ڈویژن نے تمام پیٹرول پمپس پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ (ATG) سسٹم لازمی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کے ذریعے فیول کی مقدار، اسٹوریج اور فروخت کا مکمل ریکارڈ خودکار طریقے سے مرتب کیا جائے گا، ٹینک سے نوزل تک تمام ڈیٹا ڈیجیٹل انداز میں محفوظ ہوگا، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن ممکن ہو سکے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 فروری تک آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم لازمی طور پر نصب کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سکولوں میں'' اے آئی'' کا استعمال لازمی قرار ،وزرا کی بھی ٹریننگ کا آغاز
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سسٹم کے نفاذ میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ 10 فروری کے بعد اے ٹی جی سسٹم کے بغیر کسی پیٹرول پمپ کو اسٹوریج لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کے نفاذ سے غیر قانونی آئل سپلائی چین کے خاتمے میں مدد ملے گی، جبکہ تیل کی خرید و فروخت کا ڈیٹا دستیاب ہونے سے پیٹرول پمپس کی مؤثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا