سندھ کے نجی سکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار

Jan 27, 2026 | 12:09:PM
سندھ کے نجی سکولوں کیلئے فائر سیفٹی سسٹم لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے نجی سکولوں کیلئے فائر سیفٹی سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی سے متعلق فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے  فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹر اور فائر ایکسٹنگوئشر کی تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں  ہنگامی راستے اور سیڑھیاں کھلی اور واضح رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  سکولوں میں برقی نظام کا باقاعدہ معائنہ لازمی ہے۔

 ہنگامی اخراج کا پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی

ہدایت نامے کے مطابق سال میں کم از کم 2 مرتبہ فائر ڈرلز کرانا، اساتذہ اور عملے کی فائر سیفٹی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خصوصی طلبہ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے اسمبلی پوائنٹ کے تعین کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کراچی کے بعد صوبائی حکومتوں کی جانب سے فائر سیفٹی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔