9 مئی و دیگر  کیسز: عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنیکی ہدایت 

Jan 27, 2026 | 11:57:AM
9 مئی و دیگر  کیسز: عمران خان کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنیکی ہدایت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی و دیگر 5 کیسز میں آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔ 

بانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز شریف

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 6 فروری تک توسیع کر دی۔