نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے:شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔
شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے آسامیوں پر بھرتی