جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت 

Jan 27, 2025 | 12:43:PM
جسٹس عائشہ ملک کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق کیس سننے سے معذرت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کر لی۔

کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دوں گی ، جسٹس محمد مظہر نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اپنی وجوہات دے دیں۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کریں، بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازع ہے، اختیارات سے متعلق آرڈر بھی آیا ہے ، دیوان موٹرز کیس جلد سنا جائے ، جسٹس امین الدین نے کہا کہ ٹھیک ہے کل ہی اس کیس کو سن لیتے ہیں۔