عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

Jan 27, 2024 | 11:40:AM
عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار  دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہو سکے اور ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،اس کے ساتھ ہی عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک ضمانت کی درخواستو ں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن,بانی پی ٹی آئی کی کا جیل ٹرائل روکنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر