بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان 

Jan 27, 2023 | 19:52:PM
بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان 
کیپشن: ووٹ کاسٹ کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی بلدیاتی حکومتوں کی خالی رہ جانے والی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں خواتین ورکر اور کسان کی خالی رہ جانے والی 119نشستوں کیلئے پولنگ 5مارچ کو ہوگی،  14 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات میں یہ نشستیں  برابر ووٹ پڑنے پر خالی رہ گئیں تھیں، 32 میں سے 22 اضلاع کے 49 یونین کونسلز میں ری الیکشن ہوگا جس میں کوئٹہ کے علاقے ضلع پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، شامل ہیں ،اس کے علاوہ  سبی ، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات بھی شامل، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ میں ری الیکشن ہوں گے۔

 صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کا کہنا ہے کہ بلوچستان  میں14 دسمبر 2022 کو بلدیاتی حلقوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے، کافی حلقوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہیں جن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

 انتخابی شیدول کے مطابق کل تک ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائی جا سکتے ہیں،30 جنوری کو نامزد امیدواروں کے نام آویزاں کئے جائیں گے،31 جنوری سے 3 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 
6 فروری سے 8 فروری تک ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی جا سکیں گی،10 فروری تک اپیلوں پر فیصلے  ہونگے۔ 
11 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی،13 فروری تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 
14 فروری کو امیدواروں کی انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،5 مارچ 2023 کو پولنگ ہوگی۔ 
پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔