متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

Feb 27, 2026 | 22:44:PM
متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے ملک خرم شہزاد کو وزارت آئی ٹی کے تحت جاری منصوبہ "ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی)" میں ڈائریکٹر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) (پی پی ایس 10) تعینات کیا گیا ہے، تقرری کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے شرائط و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (گریڈ 19) کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی عمر جہانگیر کو پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر مقرر کیا گیا ہے، 3 سالہ تقرری کی مدت کی تکمیل پر عمر جہانگیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے، دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری شہزاد خورشید کا نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن سے تبادلہ کر کے انہیں پاور ڈویژن میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن عبدالکریم رند کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈپٹی سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن عبدالوحید تھہیم کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مزید برآں ڈپٹی سیکریٹری زاہد نذیر کا نیشنل سیکورٹی ڈویژن سے خزانہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری، اقتصادی امور ڈویژن ماجد عباس کو تبدیل کر کے ایوان صدر میں ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، یہ تعیناتی ابتدائی طور پر 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیپوٹیشن پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات اسد اقبال کو تبدیل کر کے خزانہ ڈویژن میں سیکشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیمی فائنل کھیلنا ہے توسری لنکا کو کتنے مارجن سے ہرانا ہوگا؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: