فروری میں مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ فروری میں ماہانہ مہنگائی کی شرح مقررہ حد میں رہنے کا امکان ہے ،مالی سال 2026 میں معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی کی توقع ہے ،معاشی استحکام اور کم ہوتی مہنگائی سے نمو کو سہارا ملنے کا امکان ہے ۔
وزارت خزانہ کا مزید کہناتھا کہ نرم مانیٹری پالیسی سے نجی شعبے کے اعتماد میں اضافے کی توقع ہے ،مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کا عمل جاری رہنے کا امکان ہے ،بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بحالی سے شرح نمو بہتر ہونے کی امید ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ ترسیلات زر میں بہتری معاشی سرگرمیوں کو تقویت دے گی ،زرعی شعبے کی مضبوط کارکردگی سے معیشت کو سہارا ملے گا ،مستحکم شرح مبادلہ، بیرونی کھاتے پر دباؤ محدود رہنے کا امکان ہے ،عالمی جغرافیائی کشیدگی سے معاشی خطرات برقرار ہیں ۔وزارت کی جانب سے مزید کہا گی اہے کہ عالمی کموڈیٹی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ بڑا چیلنج ہے ،محتاط معاشی پالیسی سے استحکام برقرار رکھنے کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا ، قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے