افغان جارحیت کی مذمت، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سہیل آفریدی

Feb 27, 2026 | 18:45:PM
افغان جارحیت کی مذمت، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )خیبرپختونخوا  کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

افغان ظالبان ریجیم کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائی کے متعلق اپنے بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پراشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ  قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے،  کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنےدیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سےمسلسل رابطےمیں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کےتحفظ کیلئےضروری اقدامات کیےجا رہےہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےانتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیئے: قوم نے بنیانن مرصوص کی طرح کل رات اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جنرل احمد شریف