عمران خان رہائی فورس کیسے کام کرے گی؟ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نےراز کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے کہا ہے کہ اس رہائی فورس میں ملک بھر سے نوجوان شامل کیے جائیں گے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت شفیع جان نے کہا کہ اس فورس میں ملک بھر سے نوجوان شامل ہوں گے،رہائی فورس آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فورس کی باقاعدہ طورپر ممبرشپ، حلف اور چین آف کمانڈ ہوگا،صوبائی اور مرکزی سطح پر قیادت کی مشاورت سے حکمت عملی تیار ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا واحد مقصد بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی ہوگا، سندھ، پنجاب اور کے پی میں عوامی موبلائزیشن تو سب نے دیکھی، حکومت اپنے اندر تنقید سننے اور جواب دینے کا حوصلہ پیدا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:صرف ایک دن باقی۔۔؟
شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب جیسا مقروض صوبہ 11 ارب کا طیارہ خرید رہا ہے، یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،10 ارب میں پی آئی اے بیچی گئی، 11 ارب میں نیا جہاز میڈم رانی کیلئے خرید لیا گیا، 19 سیٹوں کا طیارہ حکمرانوں کی عیاشی کی علامت ہے۔