190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

Feb 27, 2024 | 13:21:PM
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی جانب سے دائر کئے گئے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس میں نامزد ملزموں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،منگل کے روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ریفرنس کی سماعت کی جس کے دوران بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے پر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا،احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس کی آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5 گواہ بھی طلب کر لئے گئے۔
 یہ بھی پڑھیں: یکم مارچ سے پٹرول فی لٹر کتنے کا ملے گا؟،وفاقی حکومت کا پلان سامنے آ گیا