چھپکلیوں سے خوفزدہ افراد کا حل،لڑکی100 روپے میں چھپکلی مارنے گھر پہنچ جائے گی

Feb 27, 2024 | 12:53:PM
چھپکلیوں سے خوفزدہ افراد کا حل،لڑکی100 روپے میں چھپکلی مارنے گھر پہنچ جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گھروں میں  چھپکلیوں سے پریشان اور خوفزدہ رہنے والی  خواتین کا حل نکل آیا ، چھپکلی کو مارنے کی شوقین لڑکی صرف 100 روپے میں چھپکلی مارنے آپکے گھر پہنچ جائے گی۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  صحافی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن سے چھپکلیاں مارتی آئی ہیں، کیونکہ وہ ان سے بہت نفرت کرتی ہیں۔

ان کا بتانا تھا کہ کالج سکول میں جب چھت سے یا دیوار سے چھپکلی گرتی تھی تو صرف میں وہاں اسے تڑپا تڑپا کے مارتی تھیں، ان کا بتانا تھا کہ وہ اب تک 150 چھپکلیاں مار چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحافی اسد طور پر انکوئری کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے

ان کا کہنا ہے کہ وہ پورے گھر کی چھپکلیاں مارنے کے 500 روپے لیں گی،بڑی چھپکلی کے 150،درمیانی 100 اور چھوٹی کے 50 روپے لیں گی،خاتون کا کہنا ہے کہ جس کے گھر میں بھی چھپکلیاں ہیں وہ رابطہ کر کے مجھے  بلوا سکتے ہیں۔