سینیٹ الیکشن، چیئرمین سینیٹ نے ناراض اتحادی جماعت کو منا لیا

Feb 27, 2021 | 22:17:PM
سینیٹ الیکشن، چیئرمین سینیٹ نے ناراض اتحادی جماعت کو منا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد نے بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار زہری سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و علاقائی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
میراسرار زہری کاکہناتھاکہ ملاقات کے دوران چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ غلط فہمیاں بھی ختم ہوگئیں ،بی این پی عوامی بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی جماعت ہے ۔
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعت بی این پی مینگل سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی وفد نے بھی میراسرار زہری سے ملاقات کی، ملاقات میں بی این پی کے اپوزیشن ارکان اسمبلی بھی موجود تھے،سردار اختر مینگل کے بی این پی عوامی کے سربراہ میراسرار سے زہری سے سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا،بی این پی مینگل نے بی این پی عوامی سے سینیٹ الیکشن میں ساتھ دینے کی درخواست کی۔
حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی نے بھی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی،بی اے پی اقلیت نشست کے امیدوار اورحکومتی رکن اسمبلی بشریٰ رند نے رکن اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اورڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی بابرموسیٰ خیل سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔