تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،عمارتیں لرز اٹھیں،خبرایجنسی

Dec 27, 2025 | 22:42:PM
تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،عمارتیں لرز اٹھیں،خبرایجنسی
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 73 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے، جبکہ دارالحکومت تائی پے سمیت مختلف علاقوں میں واضح جھٹکے محسوس کئے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر ییلان سے تقریباً 32 کلومیٹر دور تھا۔تاحال جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے کی جنس تبدیل کروانے کے بعد پہلی سالگرہ، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل