بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں: صدر آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں آج ہونے والے اہم خطابات میں پاکستان کی بھارت کو جنگ میں عبرت ناک شکست کی بازگشت بار بار سنائی دی۔ چئیرمین بلاول بھٹو کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی بھارت کو عبرت ناک شکست کا ذکر کیا اور پہلی مرتبہ قوم کو بتایا کہ جب جنگ شروع ہوئی تو انہوں نے کیا کِیا تھا۔
صدر آسف علی زرداری نے بتایا کہ جنگ شروع ہوئی تو میرے ملٹری سیکرٹری نےکہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے ملٹری سیکٹری سے کہا ہم میدان میں مرتےہیں، ہم تیار ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ّ (چھ اور سات مئی کی درمیانی رات)بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، اگرکسی نےپھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ملک بھر ساے آئے ہوئے عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے اپنے دسمبر 2007 کے تاریخی خطاب کا حوالہ دیا اور کہا، "پاکستان کھپے کا نعرہ بی بی کا ہی نعرہ تھا۔"
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت شکر کرے کہ ہم نے لحاظ کیا ورنہ ان کے سارے جہاز گراسکتے تھے، کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلزپارٹی اور جیالے موجود ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا، ہم نےایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو پتہ چل گیا ہے ہم اپنا دفاع کرنا جانتےہیں،بھول جاؤ روٹی ہوگی گولی ہوگی، ہم گولیاں ماریں گے، خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہتے ہو تم چار دن جنگ نہیں کرسکے، تم وہ دل گردہ کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے فوجی سربراہ کا ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا۔ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا۔ بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، اگرکسی نےپھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے اپنے ورکرزسے کہا تم بچ کر رہو ، میں اکیلا ان کا مقابلہ کروں گا۔ میرے ملٹری سیکرٹری نےکہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نےاپنی ملٹری سیکٹری کو کہا ہم میدان میں مرتےہیں، ہم تیار ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو ہم جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھےگا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوادے گا۔
صدر آصٖف علی زرداری نے سابق وزیراعظم کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے۔

صدر آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش کے اجتماع میں حاضرین کو ہاتھ ہلا رہے ہیں، خاتون اول آصفہ بھتو زرداری اور چئیرمین بلاول بھتو زرداری ان کے دائیں بائیں موجود ہیں۔