وفاقی وزیر داخلہ کا پنجگور میں کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے 4 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا، ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، خوارجیوں کے خاتمے کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا کہ خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں:صدر زرداری