حمزہ سہیل کیساتھ شادی؟سجل علی نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیاپروائرل خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سجل علی اور حمزہ سہیل مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں ،سجل علی نے او رنگریزہ، گلِ رعنا، چپ رہو، یقین کا سفر، یہ دل میرا، آنگن، دھوپ کی دیوار، کچھ ان کہی، صنفِ آہن اور میں منٹو نہیں ہوں جیسے یادگار ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

دوسری جانب حمزہ سہیل فیری ٹیل سیزن 1 اور 2، زرد پتوں کا بن، برنس روڈ کے رومیو جولیٹ اور دل والی گلی میں جیسی کامیاب ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں،دونوں فنکاروں کو سب سے پہلے ’’زرد پتوں کا بن‘‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیاتھا جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد سراہا۔

اس کے بعد’’ دل والی گلی میں‘‘میں بھی ان کی جوڑی ایک بار پھر سامنے آئی جسے مداحوں نے پسندکیاتھا۔

اداکارہ سجل علی اور ہانیہ عامر کن شخصیات سے شادیاں رچانے والی ہیں؟
حال ہی میں مختلف انسٹاگرام پیجز کی جانب سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا، مگر مداح اس افواہ پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں،

تاہم سجل علی نے ان خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر جب بھی ہوگی، وہ خود ہی بتائیں گی۔