بالی ووڈ میں خود کو منوانے کیلئے بہت جدوجہد کرنا پڑی،تاپسی پنو

بتایا گیا کہ میرے نام کے ساتھ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا اس لیے کام نہیں مل سکتا

Dec 27, 2024 | 12:24:PM
بالی ووڈ میں خود کو منوانے کیلئے بہت جدوجہد کرنا پڑی،تاپسی پنو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ خود کو منوانے کیلئے بہت جدوجہد کرنا پڑی۔

ایک انٹرویو میں تاپسی پنو نے کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری میں بہت مشکلات کا سامنا رہا، ابتدا میں مجھے یہ تک کہا گیا کہ وہ نہ توخوب صورت ہیں اورنہ ہی دلفریب جبکہ ان کا بیک گرائونڈ بھی مارکیٹ کے حساب سے اہم نہیں ہے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا، اس لیے انہیں بالی ووڈ میں کام نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان 59برس کے ہوگئے,نئی فلم"سکندر" کاپوسٹرجاری

اداکارہ تاپسی پنو نے اعتراف کیا کہ بعض مرتبہ حقیقی زندگی میں فلمی انداز اپنانے پر انہیں خود بھی حیرت ہوتی ہے اور وہ سوچتی ہیں کہ شاید ان کے وجود میں کوئی اورآ چکا ہے۔