وزیراعظم سے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کی ملاقات، پارٹی کی تنظیم سازی پر مشاورت

Dec 27, 2021 | 23:03:PM
وزیراعظم عمران خان، پی ٹی آئی، نئی تنظیم کی ملاقات
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم نے ملاقات کی،جس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم نے ملاقات کی، ملاقات میں اسد عمر، عامر کیانی، علی زیدی، شفقت محمود، پرویز خٹک اور قاسم سوری شریک ہوئے،وزیراعظم نے نئی آرگنائزنگ کمیٹی سے پارٹی کی تنظیم سازی پر مشاورت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پہلے مرحلے میں مرکزی تنظیم کے عہدیدار نامزد کئے جائینگے ،پنجاب ، کے پی، سندھ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب میں نامزدگیاں کی جائیں گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے مرکزی اور صوبائی تنظیموں کیلئے نام طلب کرلئے ، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں تنظیموں کے عہدیداروں کے نام بھیجے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش۔۔۔13 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا