سانپ نے کتنی بار کاٹا؟۔۔۔سلمان خان نے ساری کہانی خود ہی بیان کردی

Dec 27, 2021 | 21:49:PM
بالی ووڈ سٹار، سلمان خان، سانپ کے ڈسنے، کہانی خود بیان کردی
کیپشن: سلمان خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے گزشتہ روز سانپ کے ڈسنے کی کہانی خود ہی بیان کردی۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، میں نے ایک چھڑی کی مدد سے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اداکار نے بتایا کہ سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا، وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا، مجھے 6 گھنٹے ہسپتال میں رکھا گیا، اب میں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔امتحانی فیس ختم کردی گئی