بھارتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ  جھڑپ۔۔6 ماؤ نواز مارے گئے

Dec 27, 2021 | 19:15:PM
بھارتی, سیکورٹی, فورسز , ریاست, تنلگانہ , سرچ آپریشن
کیپشن: بھارتی سیکورٹی فورسز   کاریاست تنلگانہ میں سرچ آپریشن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست تلنگانہ  اور چھتیس گڑھ کےسرحد پر واقعے جنگل سے بھرے ہوئے ایک علاقے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونیوالی فائرنگ کے تبادلے کے نیچے میں چھ ماؤنواز مبینہ طورپر مارے گئے ہیں۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھدرادری کوٹھاگوڈیم ضلع کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سرحد کے قریب سکما ضلع کے تحت آنے والے جنوبی بستر علاقے میں صبح ساڑھے چھ سے ساڑھے سات بجے کے درمیان ہوا۔ جس میں ماؤ نواز تحریک کے حامی کارکن سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اس علاقے میں تلاشی مہم چلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی منظور