100بال ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں ٹرینٹ راکٹس کی 3وکٹوں سے فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی 100بال ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم نے برمنگھم فونیکس کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ۔برمنگھم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے ۔
اوپننگ بلے باز ایما لیمب نے 42گیندوں پر 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5چوکے شامل تھے، ایلسی پیری اور میری کیلی نے 14-14رنز بنائے ، لیسٹر نے 12رنز کی اننگز کھیلی، آرلوٹ 6رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔
ٹرینٹ راکیٹس کی جانب سے الیکسا ، الینا کنگ اور گارڈنر نے 1-1وکٹ حاصل کی جبکہ کرسٹی گورڈن نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مطلوبہ ہدف ٹرینٹ راکیٹس کی ٹیم نے 7وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
برنٹ نے 29گیندوں پر 52سکور کیے جس میں 2چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔ گریس نے 16اور برائونی نے 10 سکور کیے، میگن سکاٹ نے 2، آرلٹ نے 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا، بریٹ نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
یہ بھی پڑھیں :عثمان خواجہ ایک بار پھر اہل فلسطین کی آواز بن گئے