رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

Aug 27, 2025 | 21:54:PM
رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مرکزی ملزم شہزاد کو ٹیکنالوجی سمیت دستیاب وسائل بروئے کار لاکر گرفتار کیا گیا ہے، 6 نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے  سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ دوہرے قتل کا اندوہناک واقعہ 21 اگست کو رائیونڈ میں پیش آیا تھا، پھل فروش ملزمان نے معمولی تنازع پر 2 بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے بعد مرکزی ملزم روپوش ہوگیا تھا،گزشتہ روز مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی نوجوان کوبلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی۔

واضح رہے لاہور کے علاقہ تھانہ رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :’’زینب کے پاپا‘‘کے نام سے مشہور ٹک ٹاکرارشد کے منیجر کی پریشان کن پوسٹ