7 ستمبر تک چھٹیاں،طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

Aug 27, 2025 | 15:27:PM
7 ستمبر تک چھٹیاں،طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے  تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا  ڈیینز کمیٹی کی سفارشات اور 18 اگست 2025 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کو 7 ستمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام ہاسٹلز اسی تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکولوں اور کالجوں کے مرحلہ وار دوبارہ کھلنے کا اعلان کیا تھا، گریڈ 9، 10، انٹرمیڈیٹ، O-Level اور A-Level کے طلبہ 18 اگست سے کلاسز میں حاضر ہوئے جبکہ گریڈ 1 سے 8 کے طلبہ 1 ستمبر سے دوبارہ کلاسز میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں بارشوں کا 49سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، تعلیمی ادارے بند

ایک شفٹ سکول پیر تا جمعرات صبح 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو 11:30 بجے بند ہوں گے۔ صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک اور جمعہ کو 11:30 بجے تک جاری رہے گی۔

شام کی شفٹ پیر تا جمعرات 2:00 بجے سے 6:00 بجے تک اور جمعہ کو 2:30 بجے سے 5:30 بجے تک ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ 29 اگست کو ہوگا۔

  سیلابی صورتحال کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ اس حوالے سے 29 اگست کو وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر  اہم اعلان کریں گے۔

 سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تحفظ کے لیے  سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تمام صوبائی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہے ہیں،زمینی حقائق پر مبنی حکمتِ عملی طے ہو گی۔