اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں بڑااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کردیا گیااورابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90روپے سے بڑھاکر 120روپے کردی گئی۔
ابتدائی تین گھنٹوں کے بعد ہر گھنٹے کے چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں کمی ،آٹوکار فنانسنگ 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پارکنگ فیس میں بڑے اضافے کے بعداسلام آباد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اورپارکنگ ٹھیکیداروں کے دمیان تکرار ہونے لگی ہے،پارکنگ فیس میں اضافے سے مسافروں کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔