25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کب؟ شیڈول جاری

Aug 27, 2025 | 11:45:AM
25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کب؟ شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)حکومت نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 میں بڑی قرعہ اندازی منعقد کی جائے گی، جس میں خوش نصیب جیتنے والوں کے لیے خطیر انعامات مختص کیے گئے ہیں۔

پشاور میں 10 ستمبر کو 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کا 34 واں ڈرا ہوگا۔ اس ڈرا کے گرینڈ انعام کے طور پر ایک خوش نصیب کو 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح تین خوش نصیب شرکاء کو 3،3 کروڑ روپے فی کس کا انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بائیکس،طلبہ کو بڑی خوشخبری مل گئی

 مزید 660 افراد کو تسلی بخش انعام کے طور پر فی کس 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس ڈرا کو سال کے سب سے بڑے مالی انعامات میں شمار کیا جا رہا ہے، اور ہزاروں افراد نے اپنی قسمت آزمانے کے لیے پرائز بانڈز خریدے ہیں۔

اسی روز کراچی میں 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کا 19واں ڈرا منعقد ہوگا۔ اس ڈرا میں میگا انعام کے طور پر دو خوش نصیبوں کو فی کس 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ مزید پانچ افراد کو فی کس 1 کروڑ روپے کا انعام ملے گا، جب کہ 700 خوش نصیبوں کو فی کس 3 لاکھ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔ یہ ڈرا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ اس میں انعامی رقم خاصی پرکشش ہے۔

 سرکاری شیڈول کے مطابق، سال 2025 میں درج ذیل تاریخوں پر پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی جائے گی جن میں 10 ستمبر کو 40 ہزار اور 25 ہزار، 15 ستمبر کو 200 روپے، 15 اکتوبر کو 750 روپے، 17 نومبر کو 1500 روپے، 10 دسمبر کو 40 ہزار اور 25 ہزار، 15 دسمبر کو 200 روپے بانڈ کی قرعہ اندازی شامل ہے۔