جنہیں سزا ہوئی وہ ثابت کریں حملے کے وقت میرے گھر نہیں تھے: رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن افراد کو عدالتوں سے سزائیں ہوئی ہیں، انہیں ٹی وی شو میں بلائیں تاکہ وہ ثابت کریں کہ میرے گھر پہ حملے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے یا ان پر لگنے والے الزامات درست نہیں ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس پر لگنے والے مقدمات یا سزائیں غلط ہیں، تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہ شواہد کے ساتھ عوام اور عدالت کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرے۔ محض بیانات دینے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے، بلکہ سچائی ثبوتوں اور عدالتی فیصلوں سے واضح ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی بالا دستی کو چیلنج، طاقتور ممالک نے بڑا اقدام اٹھا لیا
رانا ثنا اللہ کا موقف تھا کہ عدالتی فیصلوں اور قانونی عمل پر تنقید کے بجائے، ملزمان کو چاہیے کہ وہ اپنے خلاف فیصلوں کو چیلنج کرنے کے لیے عدالتی فورمز استعمال کریں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے بقول اگر کوئی اپنے آپ کو بے گناہ سمجھتا ہے تو اسے عدالت میں شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔