پی ٹی آئی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کر کے مایوسی کا اظہار کر رہی ہے:سلیم بخاری 

Aug 27, 2025 | 00:55:AM
پی ٹی آئی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کر کے مایوسی کا اظہار کر رہی ہے:سلیم بخاری 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کر کے مایوسی کا اظہار کر رہی ہے، آج کے شو میں بخاری صا حب نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس بارہ احتجاجی  کالز میں پارٹی کو سخت حزیمت کا سامنا کرنا پڑا  کیوں کے لوگ نہیں نکلے۔اس وجہ سے پارٹی میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔

خاص طور پر 26نومبر کے احتجاج  کے بعد سے  پی ٹی آئی کوئی کامیاب جلسہ یا  احتجاج  نہیں کر سکی۔اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ نو مئی کے لوگوں کو جس طرح بے اسرا ء سزائیں بھگتنے کے لیے چھوڑ دیا گیا  اس کو تو چھوڑیں لیکن 26نومبر کے احتجاج میں جس طرح وزیر اعلیٰ کے پی اور بشریٰ بی بی نہتے ورکرز کو آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے سامنے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

اس نے کارکنوں کے اندر بد دلی  کا عنصر ڈال دیا تھا کہ لیڈر شپ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتی ہے تو ہم کیوں مارکھائیں۔سیاسی ورکرز کسی بھی پارٹی کے لیے سرمایہ تو ہوتے ہیں لیکن دوسری طرف یہ بہت ظالم طبقہ بھی ہوتا ہے۔جب وہ پارٹی کی لیڈر شپ سے ناراض ہو جاتی ہے،تو پھر وہ خاموشی سے بیٹھ جاتی ہے اس کی سب سے بڑی مثال پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

اس پر بخاری صا حب نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی کے اندر اختلافات کی فضا  بانی کی بہن علیمہ خان اور سیکرٹری جنرل  سلمان اکرم راجہ کے درمیاں  چل رہی ہے اس پر سلمان اکرم راجہ کبھی کچھ کہہ رہے ہیں تو کبھی کچھ  کہتے پائے جارہے ہیں جبکہ گوہر علی خان تو کہ رہے ہیں کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ تو آیا ہی نہیں۔

بخاری صاحب نے کہا کہ پارٹی کا اپنا ماٹو یو ٹرن ہی رکھ لینا چاہیے پہلے تو بانی ہر بات پر  یو ٹرن لیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یو ٹرن اچھے ہوتے ہیں اور بڑا لیڈر  وہ ہوتا ہے جو یو ٹرن لے۔ اب تو باقی پارٹی بھی اسی لائن پر چل پڑی ہے۔ تو جب اس قسم کی صورتحال ہو گی تو   آللہ ہی حافظ۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بخاری صا حب نے کہا کہ  پارٹی کے اندر کشمکش واضح نظر آتی ہے ، علیمہ خان صاحبہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ بانی  کا یہ حکم ہے کہ تحریک انصاف  ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔

انھوں ںے کہا کہ یہ اتنا سیریس پیغام تھا کہ سب نے یقین کر لیا کہ ایسا ہی ہے  لیکن اس کے بعد  گوہر صاحب یہ کہتےہیں کہ  آج پارٹی کی سیاسی کمیٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا یا نہیں  اب ان رہنماوں میں سے کس کی بات کا یقین کریں ؟اسی صورتحال نے پارٹی میں    عجیب سی بےچینی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دو  پہلو ہیں، ایک تو یہ کہ پارٹی کے اندر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیتے تو میدا ن کھلا چھوڑنا  کوئی دانشمندی نہیں ، اس طرح اسانی سے ان کی سیٹوں پر دوسری پارٹی کے لوگ منتخب ہو کر اسمبلیوں میں آجائیں گے اور پی ٹی آئی کا  حلقے سے رابطہ ختم ہو جائے گا۔ دوسری صورت میں اگر الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو ممبران جن کو ڈس کوالیفائی  کیا گیا ہے  ان کے خلاف فیصلے جسٹیفائی ہوجاتے ہیں۔

بخاری صا حب نے کہا کہ چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہا  ہے کہ چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی جس کی مدد سے 12ماہ پہلے ہی کسی ناگہانی آفت کا پتہ چل جاتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی اب ہمارے پاس بھی آگئی ہے،  بخاری صاحب نے کہا کہ اللہ کے واسطے اس کا استعمال کر کے اپنی عوام کی جان ومال کو تو محفوظ بنائیں۔انہوں نے اداروں کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن  کی طریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے عوام  کی بہت مدد کی ہےجس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔