پٹرولیم گیس سٹیشن پر دو دھماکے، ایک شخص ہلاک،46 زخمی

Aug 27, 2023 | 15:01:PM
 رومانیہ میں بخارسٹ کے قریب پٹرولیم گیس سٹیشن پردو دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 46 زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رومانیہ میں بخارسٹ کے قریب پٹرولیم گیس سٹیشن پردو دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 46 زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رائد عرفات نے میڈیا کوبتایا کہ گزشتہ روز دارالحکومت کے شمال میں واقع کریوڈیا کمیون میں دھماکے اورآگ لگنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو اہلکار پہنچے تو وہاں دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 26 فائر فائٹرز سمیت 46افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:   پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا،4افراد ہلاک،متعدد زخمی

جائے وقوعہ سے تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہےہلاک ہونے والے شخص اور تمام زخمیوں کو بخارسٹ کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 2015میں رومانیہ کے ایک نائٹ کلب میں آتش بازی کے بعد آگ لگنے سے 64افراد ہلاک ہوگئے تھے۔