پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا،4افراد ہلاک،متعدد زخمی

Aug 27, 2023 | 14:52:PM
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا،4افراد ہلاک،متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹاخے دھماکے میں بدل گئے۔بھارت میں غیر قانونی طور  پر چلنے والی پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع گنہ کی پٹاخہ فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کے آس پاس موجود گھروں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعداد افراد زخمی ہوئے جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں:درہ آدم خیل: کوئلے کی کان میں دھماکہ، دو مزدور جاں بحق

مقامی افراد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر چل رہی تھی، مقامی افراد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ فیکٹری پولیس اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے چل رہی تھی۔