برطانیہ کا ملین پاونڈز امداد کا اعلان 

Aug 27, 2022 | 20:54:PM
برطانیہ ، پاکستان کیلئے امداد کا اعلان
کیپشن: برطانیہ اور پاکستان کے جھنڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے باعث برطانیہ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے 1.5 ملین پاونڈز کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کے جنوب میں سیلاب سے کم از کم 900 افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے، اس قدرتی آفت کے مقابلے کے لئے برطانیہ امدادی سرگرمیوں کی مد میں 1.5 ملین پاو¿نڈز امداد فراہم کرے گا، اقوام متحدہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں آفت کے باعث ضروریات کا جائزہ لے رہا ہے، توقع ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ کی (پاکستان کی امداد کے لئے) اپیل شروع کی جائے گی۔ 
نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم لارڈ طارق احمد کا کہنا ہے کہ برطانیہ فوری بعد میں مدد کے لیے 1.5 ملین پاو¿نڈ تک فراہم کر رہا ہے،ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بھی براہ راست کام کر رہے ہیں، ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کی اہم ہدایات جاری