اسلحہ برآمدگی کیس، شہباز گل کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Aug 27, 2022 | 16:09:PM
 اسلحہ برآمدگی کیس، شہباز گل کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: شہبازگل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے  تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی جانب سے وکیل علی بخاری نے عدالت میں دلائل دیئے,ڈیوٹی مجسٹریٹ نصیر الدین نے شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ان کی  ضمانت منظور کر لی۔

خیال رہے کہ  چند روز قبل اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا گیا تھا جس میں شہباز گل کے کمرے سے  اسلحہ و سٹیلائٹ فون برآمد  ہوا تھا۔ تاہم  شہباز گل نے کسی قسم کا   اسلحہ سےلاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا عدالتی فیصلہ اور دو روزہ ریمانڈ کیلئے سرکار کی اپیل منظور کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا اور سپریم کورٹ میں شہباز گِل کی دائر اپیلوں میں ایڈیشنل سیشن جج وفاق،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔