سی ڈی اے میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاون ،اسسٹنٹ منیجر عہدے سے فارغ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )سی ڈی اے میں کرپشن اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، جس کے نتیجے میں انوار الحق اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،انوار الحق کو فوری طور پر ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انوار الحق نے جعل سازی سے پلاٹ ٹرانسفر کیا تھا،ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی این او سی تیار کیا تھا،ملزمان کے خلاف جعل سازی پر تھانہ آبپارہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔
مقدمے میں ایک پرائیویٹ جنکہ 3 سرکاری افسر و اہلکار نامزد ہیں،سی ڈی اے نے محکمانہ انکوائری میں جرم ثابت ہونے ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم