میرپور خاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی،فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی اہلخانہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)میرپورخاص میں میڈیکل طالبہ کی موت کی تحقیقات میں تیزی آگئی۔
تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے اہل خانہ سے ملاقات کی، معلوم ہوا کہ ہراسانی کے سبب طالبہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی،طالبہ فہمیدہ لغاری کی افسوس ناک موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ صدر، پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی کی ایک سینئر افسر نے متاثرہ خاندان کے گھر جاکر ملاقات کی، متاثرہ خاندان کے بیان کی رپورٹ باضابطہ طور پر پی ایم ڈی سی میں جمع کرائی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کے مطابق مرحومہ واقعے سے قبل کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، ذہنی دباؤ کی وجہ بعض افراد، بشمول ساتھی طلبہ کی مسلسل ہراسانی بتائی گئی، طالبہ نے کالج انتظامیہ کو شکایات بھی کیں تاہم مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق متعلقہ مواد اور ابتدائی شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں، موبائل ڈیٹا کی فرانزک جانچ کے بعد مزید وضاحت متوقع ہے،اداروں میں مؤثر، فعال اور طلبہ کیلئے قابلِ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کی جائیں، اگر ادارہ جاتی نظام ناکام ہو تو طلبہ براہِ راست پی ایم اینڈ ڈی کی ہراسمنٹ کمیٹی سے رابطہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑااضافہ،خریدار پریشان