وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور محمود خان اچکزئی میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Apr 27, 2026 | 19:06:PM
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور محمود خان اچکزئی میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور محمود خان اچکزئی کے مابین سیز فائر ہو گیا، دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ دونوں طرف کے کارکنان رہنماؤں پر کسی قسم کی تنقید نہیں کرے گے، باہمی مسائل کو ملاقات سے حل کیا جائے گا۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی سے مشاورت نا کرنے کا بھی گلہ کیا، سہیل آفریدی نے آئندہ تمام اہم مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق ہوا کہ دونوں اپوزیشن لیڈر ایوان کی سیاست ، حکومت سے مذاکرات کی سیاست کریں گے۔

سہیل آفریدی احتجاجی سیاست اور کارکنان کو جلسوں کے ذریعے متحرک رکھیں گے، یکم مئی کو لاہور میں جلسہ نہیں صرف لیبر ڈے کے حوالے سے تقریب ہوگی، تقریب کا انعقاد تحریک تحفظ آئین کی جانب سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم