بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
کیسز پر سماعت کے لیے بشریٰ بی بی اپنے وکیل فیصل ملک اور لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کا روشن امکان