پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کا روشن امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کا روشن امکان ہے۔
پاکستان کےقرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری کیلئےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کر لیا گیا۔
اس ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری متوقع ہے جو 7ارب ڈالر ای ایف ایف اور آرایس ایف کے تحت پاکستان کو ملیں گے۔
تیسری جائزہ رپورٹ کامیاب ہونے پر پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جب کہ آر ایس ایف کے دوسرے جائزے کے بعد 210ملین ڈالر اضافی ملیں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 27مارچ کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔