لاجسٹک مسائل ، پی ایس ایل کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز کی درخواست پر شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر۔۔
اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔