سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ GL MT کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوزوکی سوئفٹ کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ گاڑی 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 44 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
سوزوکی سوئفٹ GL MT کی نئی قیمت 26 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوچکی ہے،پاکستان میں سوزوکی کے مقبول ہچ بیک گاڑیوں میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں:برازیل میں 113 ملین سال پرانی"جہنمی "چیونٹی کا ڈھانچہ دریافت
اس حالیہ قیمت میں اضافے کا اثر اس کی مارکیٹ میں مسابقت پر پڑسکتا ہے ، پہلے ہی پاکستان میں خراب معاشی حالات کے باعث خریداروں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سوزوکی موٹر پاکستان نے فروری 2025 میں اپنی سب سے چھوٹی گاڑی سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا
قیمت میں تبدیلی کے بعد سوزوکی نے باقاعدہ طور پر آلٹو کا اپ گریڈ ورژن متعارف کرایا ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ سوئفٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔