ربیکا خان اورحسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مقبول ڈیجیٹل کری ایٹرز اور سوشل میڈیا سٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔
25 اپریل 2025ء کو ربیکا خان کے گھر پر دونوں کی شادی کی تاریخ طے ہونے کی خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ربیکا خان نے اس خاص موقع پر ایک دلکش پیچ پنک رنگ کا بھاری لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی اورایمبیلشمنٹ کی گئی تھی،ربیکا نے اپنے بالوں میں خوبصورت سلور کا پراندا بھی سجایا،ہواتھا،دوسری جانب حسین ترین نے سفید کرتا پاجامہ پہنا ہواتھا ۔
سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ابراہیم علی خان کیساتھ تعلقات: پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑے نے گزشتہ سال جون میں منگنی کی تھی، ربیکا خان نے تقریب کے دوران خوشی خوشی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات بہت جلد شروع ہونے والی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔