ابراہیم علی خان کیساتھ تعلقات: پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی

Apr 27, 2025 | 11:44:AM
ابراہیم علی خان کیساتھ تعلقات: پلک تیواری نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان اور ٹی وی کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری  کے درمیان تعلقات کی خبروں کے بعد بالآخرپلک تیواری نے خاموشی توڑدی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پلک نے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں پر نہایت سنجیدگی سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو سرخیوں کا موضوع بنانا نہیں چاہتیں۔

پلک تیواری نے صاف الفاظ میں کہاکہ میں اپنے کیریئر کے اس نازک مرحلے پر ہوں جہاں اپنی شناخت بنانا میری اولین ترجیح ہے، میں نہیں چاہتی کہ میری رومانوی زندگی میری محنت پر حاوی ہوجائے۔

 پلک تیواری کے مطابق جب کوئی اپنے خوابوں کی تکمیل کےلیے جدوجہد کررہا ہو تو ’’لو اسٹوری‘‘ کی سرخیاں اُس کی اصل کامیابی کو پس منظر میں دھکیل دیتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی کے معاملات میں دوسروں کی رائے یا مداخلت برداشت نہیں کرنا چاہتیں،میری ذاتی زندگی میری اپنی ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ یہ نجی ہی رہے۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے بھی کچھ عرصہ پہلے اپنی گفتگو میں پلک تیواری کو ایک ’’بہت اچھی دوست‘‘ قرار دیا تھا اور اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں، پلک بہت پیاری ہیں، بس اتنا ہی، ‘ لیکن انہوں نے بھی کسی رومانوی تعلق کی تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا۔