’’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا‘‘ معروف کرکٹر کا نوجوان کھلاڑی سے مکالمہ

Apr 27, 2025 | 09:24:AM
’’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا‘‘ معروف کرکٹر کا نوجوان کھلاڑی سے مکالمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)بھارتی ٹیم کے کپتان اور ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے نوجوان بیٹر عبدالصمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے ’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا اور میں تیرے جیسا نہیں کھیل سکتا۔

ایکس پر آئی پی ایل فرینچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما اور عبدالصمد کو بات چیت کرتے ہوئے دِکھایا گیا۔

روہت شرما عبدالصمد کو کہہ رہے تھے کہ ہر وکٹ کی ایک رفتار ہوتی ہے۔ ہر دن مختلف ہوتا ہے، آج نمی زیادہ ہے تو پچ گیلی ہوگی۔ اگر نمی کم ہوتی اور ہوا زیادہ چل رہی ہوتی تو پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہوتی۔ آپ کو تب تک پتہ نہیں لگتا جب تک میچ شروع نہ ہو جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں پڑ گئیں

روہت نے کہا کہ تمہاری جو بھی صلاحیت ہو، جو بھی قابلیت ہو، یہ بات مان لو کہ کچھ چیزیں تکنیک کے بغیر کام نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا ’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا، میں تیرے جیسا نہیں کھیل سکتا۔ تیرا اپنا ایک ٹیلنٹ ہے۔ اگر میں تیری نقل کروں یا تو میری نقل کرے تو زندگی اس میں نکل جائے گی‘۔